جرمنی نے 31 مجرم افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا
برلن(اے ایف پی)جرمنی نے 31مجرم افغان شہریوں کو ملک بدر کر دیا،جرمن حکومت نے ایک ایسے افغان شہری کی ملک بدری کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ۔۔
جو کسی جرم میں سزا یافتہ نہیں تھا۔ جرمن وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بدری کا مقصد ابتدا میں سزا یافتہ مجرموں اور خطرہ سمجھے جانے والے افراد کو واپس بھیجنا تھا ، تاہم ایسے تارکین وطن کو بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے جنہیں جرمنی میں رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments