سعودی ولی عہد سے بحرین کے فرمانروا اور شام کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک گفتگو کی ،جس دوران خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔
سعودی ولی عہد اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سعودی ولی عہد اور شام کے صدر احمد الشرع نے رابطے میں مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کا اعادہ کیا۔صدر احمد الشرع نے مملکت کی سکیورٹی اور خود مختاری کے لیے شام کی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments