ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں اکثریت ملنے پر ٹرمپ کیخلاف تحقیقات کا منصوبہ تیار کر لیا
واشنگٹن(رائٹرز)امریکی ڈیموکریٹس نے نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی صورت میں صدر ٹرمپ سے متعلق وسیع تحقیقات کا منصوبہ تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فوری مواخذے کے بجائے ٹرمپ سے منسلک کمپنیوں، مالیاتی اداروں اور انتظامیہ سے کاروباری تعلق رکھنے والے اداروں کی چھان بین کی جائے گی۔ ڈیموکریٹس سماعتوں، طلبی کے احکامات اور دستاویزات کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ممکنہ تحقیقات میں ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے ، سرکاری معاہدے ، کارپوریٹ عطیات اور ٹرمپ خاندان سے منسلک مالیاتی ادارے شامل ہوں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے مواخذے کیلئے قابلِ عمل شواہد ملے تو یہ آپشن بھی زیرغور آسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments