کوسووو پارلیمنٹ میں ہنگامہ اپوزیشن رکن نے وزیراعظم پر انڈے پھینک دئیے

کوسووو پارلیمنٹ میں ہنگامہ  اپوزیشن رکن نے وزیراعظم پر  انڈے پھینک دئیے

پریشتینا(اے ایف پی) کوسووو کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، اپوزیشن رکن نے نگران وزیراعظم البن کرتی پر انڈے پھینک دئیے ، جس کے بعد پارلیمانی اجلاس معطل کردیا گیا۔

رکن پارلیمنٹ ٹائم کادریاج نے وزیراعظم کی طرف انڈے پھینکتے ہوئے ’’آپ کو شرم آنی چاہیے ‘‘کے نعرے لگائے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے  وزیراعظم کو حصار میں لے لیا جبکہ اجلاس کی براہ راست نشریات بھی روک دی گئیں۔ البن کرتی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کی قیمت انڈے کھانا ہے تو وہ یہ قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کوسووو میں مسلسل سیاسی بحران کے باعث دوبارہ قبل از وقت انتخابات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...