8 فٹ 10 انچ لمبے بال، بھارتی خاتون نے عالمی ریکارڈ بنا لیا

8 فٹ 10 انچ لمبے بال، بھارتی  خاتون نے عالمی ریکارڈ بنا لیا

ہلدوانی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے لمبے بالوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رینو دھریال نامی خاتون نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رینو دھریال کے سیاہ اور گھنے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی ہے ۔رینو کے ریکارڈ ساز بالوں کی تصدیق اپریل میں بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں کی گئی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین کی عالیہ ناسیراوا کے پاس تھا جن کے بالوں کی لمبائی8 فٹ 5اعشاریہ3 انچ تھی۔اس حوالے سے رینو نے کہا کہ میں 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہوں، بھارتی ثقافت میں لمبے بالوں کو انتہائی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...