لیبیا :فوجی انٹیلی جنس سربراہ کار بم دھماکے میں ہلاک
طرابلس(اے ایف پی)لیبیا کی نیشنل آرمی کے فوجی انٹیلی جنس سربراہ فوزی المنصوری کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے ۔۔۔
فوج کے مطابق المنصوری کو مشرقی شہر بن غازی میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ رات گئے مقامی مسجد سے باہر نکل رہے تھے ۔ ان کی گاڑی سے چپکا دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔ حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ لیبیا 2011 میں سابق حکمران معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے سیاسی اور عسکری تقسیم کا شکار ہے ۔ ملک میں طرابلس اور بن غازی میں قائم دو متوازی حکومتیں اقتدار کیلئے کوشاں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments