یمنی حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سریع کا ایکس اکاؤنٹ معطل

یمنی حوثیوں کے ترجمان یحییٰ  سریع کا ایکس اکاؤنٹ معطل

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے ایران نواز یمنی حوثی گروہ کے ترجمان یحیی سریع سے منسوب اکاؤنٹ معطل کر دیا ۔

یہ واضح نہیں کہ تقریباً ایک لاکھ 21 ہزار 500 فالوورز رکھنے والے اس اکاؤنٹ کو کیوں بند کیا گیا۔بی بی سی فارسی کے مطابق اکاؤنٹ کھولنے پر پیغام لکھا آتا ہے کہ اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے ۔ پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ایکس ایسے اکاؤنٹس معطل کر دیتا ہے جو اس کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔یحییٰ سریع  کا اکاؤنٹ یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر میں حملوں، سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم شدہ یمنی حکومت کے خلاف حملوں سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...