دوحہ نے تین ایرانی پائلٹوں کو حراست میں لے لیا:تہران،دعویٰ گمراہ کن:قطر
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کی گمشدہ افراد کی تلاش سے متعلق کمیٹی کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ایرانی پائلٹ قطر میں قید ہیں اور انہوں نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی سے ان کی صورتحال واضح کرنے میں مدد کی اپیل کی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل باقر زادہ نے آئی سی آر سی کی صدر ماریانا سپولیئرک کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ دو ایس یو-24 جنگی طیارے 2 مارچ 2026 کو قطر میں واقع ایک ‘دشمن فوجی اڈے ’ کو نشانہ بنانے کے لیے مشن پر روانہ ہوئے تھے ۔مشن کی تکمیل کے بعد واپسی کے دوران طیاروں کو دشمن کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں چار ایرانی پائلٹ متاثر ہوئے۔ان چار پائلٹوں میں سے ایک، ماجد کاظمی، کی میت بعد ازاں ایران منتقل کی گئی ، باقی تین پائلٹوں، جواد صالحی، عبدالمجید دشتیان اور عمران بہروشیان کو قطری افواج نے زندہ گرفتار کر لیا تھا۔انہوں نے کہا چھ ماہ گزر جانے کے باوجود قطر نے ان قیدیوں کے بنیادی حقوق کا احترام نہیں کیا۔ یہ طرزِ عمل جنگی قیدیوں سے متعلق جنیوا کنونشنز اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ پائلٹس کی گرفتاری سے متعلق زیرگردش دعوے گمراہ کن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments