پاکستان کی اہمیت میں اضافہ، تنہا کرنے کا بھارتی منصوبہ ناکام :امریکی ماہر
واشنگٹن (دنیا نیوز)معروف امریکی خارجہ پالیسی ماہر ڈینیئل مارکی نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی عسکری اور سفارتی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو علاقائی طور پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
بھارتی نیوز پلیٹ فارم ‘دی وائر’ کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈینیئل مارکی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو اسلام آباد کے لیے اہم کامیابی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی طاقتوں کے ساتھ پاکستان کی قربت بھارت کی ان کوششوں کو کمزور کر رہی ہے جن کے ذریعے اسلام آباد کو مشرقِ وسطیٰ سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی تعاون سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت، مالی پشت پناہی اور علاقائی اثرورسوخ میں اضافہ ہوسکتا ہے ، پاکستان کے بڑھتے ہوئے علاقائی اتحاد بھارت کے سفارتی اثرورسوخ، عسکری آزادی اور خلیجی خطے تک رسائی کو محدود کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments