ترکیہ :بس حادثہ،2بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،11زخمی

ترکیہ :بس حادثہ،2بچوں سمیت  5 افراد جاں بحق،11زخمی

انقرہ(اے ایف پی)ترکیہ میں شادی کی تقریب میں جانے والی منی بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق بس ایک خاندان کو جنوب مشرقی شہر مُوش میںشادی کی تقریب میں لے جا رہی تھی ، دیاربکر صوبے کے علاقے لیجے میں ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ حادثے میں جاں بحق بچوں کی عمریں 10 اور 4 سال تھیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...