سوئٹزرلینڈ :گھوڑا گاڑی بے قابوخاتون ہلاک ، 12افراد زخمی
جنیوا(اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام وال روزیگ میں گھوڑا گاڑی بے قابو ہونے سے ایک خاتون ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے ۔
حادثہ اٹلی کی سرحد کے قریب جنگلاتی علاقے میں پیش آیا، دو گھوڑا گاڑیوں میں 40 افراد سوار تھے ۔ ڈرائیور نے ڈھلوان راستے پر بریک موثر نہ ہونے پر گاڑی کو ہموار جگہ کی جانب موڑنے کی کوشش کی، تاہم ایک گھوڑا گرنے سے گاڑی بے قابو ہوگئی اور درخت سے جا ٹکرائی۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments