زمبابوے فیری حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی،مزید 8 لاشیں بر آمد

زمبابوے فیری حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی،مزید 8 لاشیں بر آمد

ہرارے (اے ایف پی)زمبابوے کی جھیل کاریبا میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے فیری حادثے میں مزید 8 لاشیں ملنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی۔۔۔۔

مسافر فیری منگل کو خراب موسم کے دوران الٹ گئی تھی، گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ۔ فیری  90 افراد کیلئے لائسنس یافتہ تھی، حادثے کے وقت اس میں 114 بالغ مسافر، 5 عملے کے ارکان اور نامعلوم تعداد میں بچے موجود تھے ۔پولیس کے مطابق لاپتا افراد کی تعداد واضح نہیں، تاہم سرچ آپریشن جاری ہے ، مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...