سینیگال:صدر، وزیراعظم ،سپیکر کیلئے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار
ڈاکار(اے ایف پی)سینیگال کی پارلیمنٹ نے صدر، قومی اسمبلی کے سپیکر اور وزیراعظم کیلئے عہدہ سنبھالتے اور۔۔۔
چھوڑتے وقت اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کا قانون منظور کرلیا۔ قانون کے تحت عہدیداروں کو منصب سنبھالنے کے 3 ماہ کے اندر اور عہدہ چھوڑنے کے 3 ماہ بعد اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے 165 میں سے 133 ارکان نے قانون کے حق میں ووٹ دیا۔ یہ اقدام حکومتی شفافیت کے وعدے کے تحت کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments