6ماہ سے عمران خان کیساتھ بات نہیں ہوئی:سلیمان خان
عدالتی حکم کے باوجود والد کو علاج سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی والد مضبوط شخص،73سال کی عمر میں ہونیوالے سلوک کا ان پر اثر ہورہا:قاسم
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے صاحبزادے سلیمان خان نے کہا ہے کہ اپنے والد سے ملے کئی برس گزر چکے ہیں جبکہ گزشتہ چھ ماہ سے ان کی فون پر بھی بات نہیں ہوئی، آن لائن نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان خان نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود والد کو علاج سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،سلیمان خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر احکامات د ئیے ہیں کہ عمران خان کی بچوں سے ٹیلی فون پر بات کروائی جائے ، لیکن حکام نے تاحال ہمارے اس بنیادی حق کی اجازت نہیں دی، پاکستانی حکام ہمیں ویزے جاری کرنے سے بھی مسلسل گریز کر رہے ہیں، قاسم خان نے کہا کہ میرے والد بہت مضبوط شخص ہیں، لیکن 73 سال کی عمر میں اُن کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے ، اس کا اُن پر اثر پڑ رہا ہے ،وہ گزشتہ تین برس سے قیدِ تنہائی میں ہیں اور اس کے باوجود ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments