نیپالی وزیراعظم کو پارلیمنٹ میں سیاہ چشمہ پہننے کی اجازت

 نیپالی وزیراعظم کو پارلیمنٹ  میں سیاہ چشمہ پہننے کی اجازت

کھٹمنڈو (اے ایف پی) نیپال کے وزیراعظم بالیندر شاہ کو طبی وجوہات کی بنا پر پارلیمنٹ میں اپنا مخصوص سیاہ چشمہ پہننے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔۔۔

پارلیمانی سیکرٹریٹ کے نائب ترجمان اننت پرساد کوئرالا نے بتایا کہ وزیراعظم کو تیز روشنی میں چشمہ پہننے کی طبی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل سپیکر نے انہیں ایوان میں سیاہ چشمہ پہننے سے گریز کا مشورہ دیا تھا۔36 سالہ بالیندر شاہ، جو ’’بالین‘‘کے نام سے معروف ہیں، 2022 میں کھٹمنڈو کے میئر منتخب ہونے کے بعد سے سیاہ چشمے کے باعث اپنی منفرد شناخت بنا چکے ہیں۔ ان کے انداز کی نقل میں ’’بالین سن گلاسز‘‘ بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...