واشنگٹن پوسٹ کو برطرف کالم نگار کی بحالی کا حکم
واشنگٹن (اے ایف پی)ایک ثالثی عدالت نے واشنگٹن پوسٹ کو کالم نگار کیرن عطیہ کو دوبارہ ملازمت دینے اور بقایا تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔۔۔
انہیں دائیں بازو کے معروف کارکن چارلی کرک کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر کیے گئے تبصروں پر برطرف کیا گیا تھا۔عطیہ نے کرک کے قتل پر افسوس کا اظہار کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے ماضی کے نسل پرستانہ بیانات شیئر کیے تھے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے انہیں ‘‘سنگین بدعنوانی’’اور سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کیا تھا۔ عطیہ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ‘‘سچ بولنے ’’پر ملازمت سے نکالا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments