آگ سے مت کھیلو ،یوکرین کو میزائل دینے پر روس کی برطانیہ کو دھمکی

 آگ سے مت کھیلو ،یوکرین کو میزائل  دینے پر روس کی برطانیہ کو دھمکی

ماسکو(دنیا نیوز)روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے برطانوی کروز میزائل استعمال کیے تو وہ اس کے جواب میں یوکرین کے اندر اور باہر موجود برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دوسری طرف امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے ماسکو کا دورہ کیا،صدر ٹرمپ نے اس دورے کو غیر معمولی قرار دیا ہے ، روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا کی جانب سے ماسکو میں ایک پریس بریفنگ کے دوران دیا گیا یہ انتباہ برطانیہ کے لیے روس کی جانب سے اب تک کی سب سے سخت وارننگ سمجھی جا رہی ہے ،ترجمان نے واضح کیا کہ یوکرین کو میزائل فراہم کرکے برطانیہ آگ سے کھیل رہا ہے ، جواب میں برطانوی فوجی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر برطانیہ نے اپنا طرز عمل تبدیل نہ کیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے ،ہمارا مشورہ ہے کہ برطانوی قیادت ایک بار پھر صورتحال کا بغور جائزہ لے اور فوری طور پر فیصلہ کن اور غیر مبہم انداز میں اپنی اس مخالفانہ اور جارحانہ پالیسی کو ترک کر دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...