شہزادہ ہیری کی فیملی سمیت 6 سال بعد امریکا سے برطانیہ واپسی
لندن(آئی این پی )بر طانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سال بعد بچوں سمیت امریکا سے برطانیہ واپس پہنچ گئے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن شاہی خاندان کی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ انجام نہیں دیں گے بلکہ غیر سرکاری حیثیت میں برطانیہ میں رہائش اختیار کریں گے ۔خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑا لندن کے قریبی علاقے میں ایک نجی رہائش گاہ کو اپنا مرکز بنائے گا، دونوں بچوں کا سکول میں داخلہ بھی کرایا جا چکا ہے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز اگلے ہفتے متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments