ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے

 ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہاکون ہشتم نئے بادشاہ بن گئے ،’’بادشاہ مر گیا، بادشاہ زندہ باد‘‘: وزیراعظم

 اوسلو(نیوز ایجنسیاں )ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، جس کے بعد ان کے 53 سالہ بیٹے نے فوری طور پر تخت سنبھال لیا اور بادشاہ ہاکون ہشتم کے نام سے حکمرانی کا اعلان کیا۔ بادشاہ ہیرالڈ نے تقریباً ساڑھے تین دہائیوں تک ناروے پر حکمرانی کی۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد ہزاروں افراد شاہی محل کے باہر جمع ہوگئے اور پھول، تعزیتی کارڈز اور ناروے کے پرچم رکھ کر بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔نئے بادشاہ ہاکون ہشتم اپنی 22 سالہ بیٹی انگرڈ الیگزینڈرا کے ہمراہ شاہی محل پہنچے ، جہاں انہوں نے حکومت کو اپنے والد کی وفات سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔ انگرڈ الیگزینڈرا اب ناروے کی ولی عہد شہزادی ہوں گی۔وزیراعظم یونس گار اسٹور نے نئے بادشاہ سے ملاقات کے بعد کہا،‘‘ایک عہد ختم ہوگیا، ایک نیا عہد شروع ہوتا ہے ۔ بادشاہ مر گیا، بادشاہ زندہ باد۔’’بادشاہ کی آخری رسومات تک ناروے میں قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...