استنبول:دو بحری جہاز ٹکرا گئے ، کارگو شپ ڈوب گیا، 10 ملاح لاپتا

استنبول:دو بحری جہاز ٹکرا گئے ، کارگو  شپ ڈوب گیا، 10 ملاح لاپتا

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے شہر استنبول کے قریب بحیرہ مرمرہ میں تیل بردار جہاز سے ٹکرانے کے بعد کارگو شپ ڈوب گیا۔۔

، جس پر سوار 10 افراد لاپتا ہوگئے ۔ ترک حکام کے مطابق حادثہ بدھ کو علی الصبح ضلع سلیوری سے 18 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔ خالی آئل ٹینکر ’’السو‘‘ اور سٹیل سے لدا کارگو جہاز ’’توغبرک امام اوغلو‘‘ آپس میں ٹکرا گئے ، جس کے بعد کارگو شپ صرف 11 منٹ میں ڈوب گیا۔ جہاز میں کپتان سمیت تمام 10 افراد ترک شہری تھے ۔ امدادی کارروائی میں 14 بحری جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، تاہم تاحال کسی شخص کو زندہ تلاش نہیں کیا جاسکا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...