تیل مہنگا ہونے سے عالمی منڈیوں میں مندی، بانڈز کی شرح بلند

تیل مہنگا ہونے سے عالمی منڈیوں  میں مندی، بانڈز کی شرح بلند

لندن(اے ایف پی)عالمی منڈیوں میں بدھ کو حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ بانڈز کی شرح منافع کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔۔۔

، جس کی بڑی وجہ تیل کی بڑھتی قیمتیں اور مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے خدشات ہیں۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی نے عالمی مالیاتی منڈیوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے ، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے ۔برطانیہ کے 30 سالہ بانڈز کی شرح 1998 کے بعد بلند ترین سطح پر ہے ، جبکہ جاپان کے 10 سالہ بانڈز بھی 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔ ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، ٹوکیو 3 فیصد اور سیول 4 فیصد نیچے بند ہوا۔ سرمایہ کار آئندہ ہفتے امریکی روزگار اور افراط زر کے اعدادوشمار کے منتظر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...