سری لنکا:2کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد 2پاکستانیوں سمیت 3گرفتار

سری لنکا:2کروڑ 10 لاکھ  ڈالر مالیت کی منشیات برآمد  2پاکستانیوں سمیت 3گرفتار

کولمبو(اے ایف پی)امریکا اور سری لنکا کے انسدادِ منشیات حکام نے مشترکہ کارروائی کے دوران پاکستانی منشیات نیٹ ورک کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً نصف ٹن کرسٹل میتھ برآمد کرلی۔۔

، جبکہ 2 پاکستانی شہریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کولمبو پہنچنے والے ایک شپنگ کنٹینر سے 463 کلومصنوعی منشیات برآمد ہوئی، جسے باتھ تولیوں میں چھپایا گیا تھا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرہے اور اسے سری لنکا کے راستے عالمی منڈیوں میں سمگل کیا جانا تھا۔ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور سری لنکا پولیس کے نارکوٹکس بیورو نے 14 سے 29 اگست کے دوران پاکستان سے آنے والے کنٹینرز کی نگرانی کے بعد کارروائی کی۔ حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر منشیات افغانستان اور پاکستان سے سمندری راستے کے ذریعے سری لنکا پہنچتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...