ٹرمپ انتظامیہ کا ڈاک ووٹنگ پر نئی پابندیوں کیلئے سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع
واشنگٹن (اے پی) ٹرمپ انتظامیہ نے اتوار کو سپریم کورٹ سے ایک بار پھر رجوع کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وفاقی جج کی جانب سے وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو روکنے کا حکم ختم کیا جائے ۔یہ درخواست امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ کی جج اندرا تلوَنی کی جانب سے پوسٹل سروس
کے خلاف جاری حکم میں توسیع کے بعد دائر کی گئی۔ جج نے نومبر کے انتخابات کیلئے صدر ٹرمپ کے انتظامی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے امریکی پوسٹل سروس کو نئی پابندیاں نافذ کرنے سے روک رکھا ہے ۔سولیسٹر جنرل جان ساؤر نے کہا شمالی کیرولائنا میں بیلٹ پہلے ہی روانہ کیے جاچکے ہیں جبکہ الاباما سمیت مزید ریاستیں بھی آئندہ دنوں میں یہ عمل شروع کریں گی۔ انتظامیہ کے مطابق حکم امتناع برقرار رہنے سے انتخابی عمل میں الجھن اور بدنظمی پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments