سربیا :پارلیمنٹ تحلیل، اکتوبر میں قبل از وقت انتخابات متوقع

سربیا :پارلیمنٹ تحلیل، اکتوبر میں قبل از وقت انتخابات متوقع

بلغراد(اے ایف پی)سربیا کی حکومت نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے قبل از وقت انتخابات کرانے کی تجویز پیش کردی، جس کے بعد25 اکتوبر کو عام انتخابات متوقع ہیں۔

وزیراعظم ڈیورو میکوت نے صدر الیگزینڈر ووچچ سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور انتخابات کرانے کی درخواست کی ہے ۔طلبا کی قیادت میں جاری حکومت مخالف تحریک گزشتہ برس نومبر میں نووی ساد ریلوے سٹیشن کی چھت گرنے سے 16 افراد کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی، مظاہرین نے شفاف تحقیقات کے ساتھ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...