یونان: 22 سال سے منجمد جنین سے 54سالہ خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش
ایتھنز(اے ایف پی)یونان میں 54 سالہ خاتون نے 22 سال سے منجمد جنین کی منتقلی کے بعد بچی کو جنم دے دیا۔
ماہر امراض نسواں ڈاکٹر پانتوس کے مطابق کرسٹینا راپتی نے 2004 میں اسی ابتدائی مرحلے میں تیار کیے گئے جنین کی منتقلی سے ایک صحت مند بیٹے کو جنم دیا تھا، جو اکتوبر 2025 میں 21 برس کی عمر میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ ڈاکٹر کے مطابق گزشتہ دسمبر میں اسی بیچ کے ایک اور منجمد جنین کی منتقلی کی گئی، جس کے نتیجے میں بدھ کو بچی کی پیدائش ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments