ٹرمپ کا 3 معاونین کو 45،45 ہزار ڈالر نقد تحفہ

ٹرمپ کا 3 معاونین کو  45،45 ہزار ڈالر نقد تحفہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی ایگزیکٹو اسسٹنٹ نٹالی ہارپ سمیت دیگر دو ملازمین مارگو مارٹن اور چیمبرلین ہیرس کو 45، 45 ہزار ڈالر نقد تحفہ دیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے مالیاتی گوشواروں کے حوالے سے بتایا کہ تینوں خواتین نے ادائیگیوں کو تعطیلات کا نقد تحفہ قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تحائف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنے حلقے میں شامل افراد، بعض اوقات ملازمین اور معاونین کو کرسمس تحائف دینے کی طویل روایت رکھتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...