ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ’’فیک نیوز‘‘ اور ’’کینسر‘‘ قرار دیا
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ پر تنقید کرنے والے مین سٹریم میڈیا اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر میڈیا کو ’’فیک نیوز‘‘ اور ’’کینسر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو کو وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روکنے کے بعد تمام بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً مشترکہ کوریج معطل کردی۔ اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، فاکس اور این بی سی نے کہا کہ عوام کو حکومت کے بارے میں آزاد اور درست معلومات ملنی چاہئیں۔ کوریج معطل ہونے کے باعث نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے ٹرمپ کے سفر کی مشترکہ ٹی وی کوریج بھی نہیں ہوسکی۔ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب سی این این سمیت تین میڈیا اداروں نے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے ۔تینوں اداروں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے پابندی کو آزادی صحافت اور آئینی اصولوں پر حملہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments