جنوبی کوریا:مارشل لا کیس، 5 سابق فوجی افسروں کو 9 سے 18 سال قید
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے 2024 کے مختصر مدت کے مارشل لا اقدام میں کردار ادا کرنے والے 5 سابق اعلیٰ فوجی افسروں کو 9 سے 18 سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔
سابق کاؤنٹر انٹیلی جنس کمانڈر یو اِن ہیونگ کو 18، دارالحکومت کے سابق دفاعی کمانڈر لی جن وو کو 15 اور سابق ملٹری انٹیلی جنس کمانڈر مون سانگ ہو کو 12 سال قید ہوئی۔ سابق آرمی چیف پارک اَن سو کو 10 جبکہ سابق سپیشل وارفیئر کمانڈر کواک جونگ گن کو 9 سال سزا دی گئی۔ سابق صدر یون سوک یول نے دسمبر 2024 میں مارشل لا نافذ کیا تھا، جسے پارلیمنٹ نے مسترد کردیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments