روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری : ٹرمپ

روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ  کن، فوری خاتمہ ضروری : ٹرمپ

واشنگٹن(دنیا نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ دنیا کیلئے تباہ کن ہے، فوری خاتمہ ضروری ہے۔

جنگ کے باعث روس اپنی ڈیزل آئل انڈسٹری پر کنٹرول کھو چکا ہے ۔ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ روس، یوکرین جنگ کے باعث پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور ہر ماہ تقریباً 25 ہزار افراد، جن میں اکثریت فوجیوں کی ہے ، مارے جا رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان یہ بے مقصد اور نہ ختم ہونے والی جنگ ختم ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...