شہباز شریف،کویتی ولی عہد کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون پر بات چیت دونوں رہنماؤں کا امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ
نیویارک (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر ریاست کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گرمجوشی سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون مزید وسعت دینے کی گنجائش پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments