ٹرمپ کی کوریج پر پابندی:وائٹ ہاؤس نے ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘لانچ کردیا
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا کی جانب سے ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کے بعد وائٹ ہاؤس نے ’’ٹرمپٹی وی‘‘ کے نام سے 24 گھنٹے چلنے والا یو ٹیوب چینل لانچ کردیا ۔۔۔
جس پر صدر ٹرمپ کی تقاریر، اہم بیانات اور انتظامیہ کی نمایاں ویڈیوز نشر کی جائیں گی۔وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق ٹرمپ ٹی وی رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹ اور 24 گھنٹے نشر ہوگا، اس کی نشریات یوٹیوب اور وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ نے گزشتہ دنوں سی این این سمیت 3 بڑے میڈیا اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد اب امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے احتجاجاً ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments