پاک سعودیہ سفارتی،سرکاری اورخصوصی پاسپورٹ پرویزے کی شرائط ختم

پاک سعودیہ سفارتی،سرکاری اورخصوصی پاسپورٹ پرویزے کی شرائط ختم

نیویارک (نیوزایجنسیاں)پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔۔۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر انہوں نے اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔انہوں نے کہا یہ اہم پیش رفت اعلیٰ سطح روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرے گی اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں ہماری دیرینہ اور برادرانہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اعلیٰ سطح کے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اورویزا شرائط سے باہمی استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...