غزہ کی صورتحال ہم سب کیلئے باعث شرم :فرانسیسی صدر

غزہ کی صورتحال ہم سب کیلئے باعث شرم :فرانسیسی صدر

نیو یارک(اے ایف پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہم سب کیلئے باعث شرم ہے ،عالمی برادری عملی اقدامات کرے ۔۔۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں میکخواں نے کہا کہ اگر غزہ کے معاملے پر دنیا خاموش اور غیر فعال رہے تو عالمی برادری کی ساکھ کیا رہ جائے گی؟۔میکخواں نے دنیا میں دوبارہ سر اٹھاتے جنگل کے قانون کے مقابل عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے نظام سے وابستگی مضبوط کرنے پر زور دیا ہے ۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے طاقت کے ناجائز استعمال کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کسی ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ دنیا کو موجودہ صورتحال کے سامنے جھکنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...