امریکا گرین لینڈ میں2نئے فوجی اڈے قائم کریگا، سکیورٹی معاہدے پر دستخط

امریکا گرین لینڈ میں2نئے فوجی اڈے  قائم کریگا، سکیورٹی معاہدے پر دستخط

کوپن ہیگن،نیو یارک(اے ایف پی) امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے گرین لینڈ میں سکیورٹی سے متعلق 10 صفحات پرمشتمل معاہدے پر دستخط کردئیے ، جس کے تحت امریکا جزیرے کے جنوب اور مشرق میں 2نئے فوجی اڈے قائم کرے گا۔۔۔۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکا کو گرین لینڈ میں سکیورٹی امور کا اختیار حاصل ہوگا۔ معاہدے میں ڈنمارک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت جبکہ گرین لینڈ کے حق خود ارادیت کی توثیق کی گئی ہے ۔ نئے اڈے نارسا رسواک اور میسٹرزویگ میں قائم کیے جائیں گے ،معاہدے میں چین اور روس سمیت غیر نیٹو و غیر یورپی یونین ممالک کو حساس شعبوں میں اثر و رسوخ حاصل کرنے سے بھی روکا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...