سعودی ولی عہد سے روسی صدر کا رابطہ، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو روس کے صدر پیوٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔۔۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments