فرانس:نازی گیس چیمبرز کے وجود سے انکار پر معروف ہولوکاسٹ منکر ونسنٹ کو 8 ماہ قید

فرانس:نازی گیس چیمبرز کے  وجود سے انکار پر معروف  ہولوکاسٹ منکر ونسنٹ کو 8 ماہ قید

پیرس(اے ایف پی)فرانس کی عدالت نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی گیس چیمبرز کے وجود سے انکار کرنیوالے معروف ہولوکاسٹ منکر ونسنٹ رینوارڈ کو 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔۔۔

 57سالہ رینوارڈ پر 2024 اور 2025 میں دائیں بازو کے انتہا پسند میگزین ’’ریوارول‘‘ میں شائع مضامین کے حوالے سے مقدمہ چلایا گیا تھا۔ عدالت کے مطابق گیس چیمبرز کے وجود سے انکار ہولوکاسٹ اور یہودیوں کی نسل کشی کے اہم طریقہ کار کے وجود سے انکار کے مترادف ہے ۔ رینوارڈ کو یہودیوں کیخلاف توہین آمیز بیان دینے پر بھی مجرم قرار دیا گیا۔ میگزین کے مدیر جیروم بوبون کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، جسے گھر میں الیکٹرانک نگرانی کے تحت گزارنے کا حکم دیا گیا۔ دونوں کو مختلف تنظیموں کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...