سری لنکا:ایسٹر بم حملہ کیس 15 ملزم مجرم قرار، 9 بری
کولمبو(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کی ہائی کورٹ نے 21 اپریل2019 کے ایسٹر سنڈے بم حملوں کے مقدمے میں 15 ملزموں کو مجرم قرار دے دیا، جبکہ 9 افراد کو بری کردیا گیا۔عدالت نے سزا کا اعلان بعد میں کرنے کا کہا ہے ۔۔۔
حملوں میں تین گرجا گھروں اور تین ہوٹلوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جن میں 270 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے ،ہلاک ہونے والوں میں 45 غیرملکی بھی شامل تھے ۔ مجرم قرار دئیے گئے افرا د میں نوفر مولوی بھی شامل ہیں، جنہیں استغاثہ نے خودکش بم دھماکوں کا مرکزی منصوبہ ساز قرار دیا تھا۔ تمام خودکش بمبار حملوں میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ مقدمے میں ملزموں پر قتل، دہشت گردی کی سازش اور اسلحہ و دھماکا خیز مواد رکھنے سمیت 23 ہزار سے زائد الزامات عائد کیے گئے تھے ۔ فرد جرم عائد کیے گئے 25 افراد میں سے ایک دوران حراست ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ تمام ملزموں کا تعلق سری لنکا کی مسلم اقلیت سے بتایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments