جرمنی :امریکی فضائی اڈے پر طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص زخمی
فرینکفرٹ(اے ایف پی)جرمنی میں امریکی فضائی اڈے اسپانگ ڈاہلم پر ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔۔۔
حکام کے مطابق واقعہ مغربی جرمنی کی ریاست رائن لینڈ فالس میں قائم امریکی فضائی اڈے پر پیش آیا۔ اڈے کی ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ نے بحفاظت طیارے سے ایجیکٹ کیا، تاہم اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جرمن حکام اور امریکی فضائی اڈے کی جانب سے حادثے کی نوعیت یا طیارے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments