چینی ڈانسر اور روبوٹس کی ٹیم \"امریکاز گاٹ ٹیلنٹ\"کے فائنل میں پہنچ گئی

چینی ڈانسر اور روبوٹس کی ٹیم \

بیجنگ(اے ایف پی)چینی سٹریٹ ڈانسر وو یوفی اور روبوٹس پر مشتمل ان کی ٹیم ’’ہومیز‘‘ معروف امریکی ٹیلنٹ شو ‘‘امریکاز گاٹ ٹیلنٹ’’ کے فائنل میں پہنچ گئی۔۔۔

 27سالہ وو یوفی گزشتہ 13برس سے انفرادی طور پر رقص کر رہے تھے ، تاہم رواں سال انہیں چینی روبوٹکس کمپنی یونٹری کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹس کے ساتھ پرفارم کرنے کا موقع ملا۔ وو کے مطابق روبوٹس کے ساتھ رقص کرنا انہیں جادوئی احساس دیتا ہے اور مسلسل تربیت کے بعد یہ مشینیں انہیں بے جان آلات کے بجائے ٹیم کا حصہ محسوس ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...