انڈونیشیا:جنگلاتی آگ، زہریلی دھند سے 1 لاکھ 74 ہزار افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں جنگلات اور اراضی میں لگی آگ سے پیدا ہونے والی زہریلی دھند کے باعث اگست سے 21 ستمبر تک ایک لاکھ 74 ہزار 694 افراد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ۔۔۔
وزارت صحت کے مطابق متاثرہ 7 صوبوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 40 ہزار سے زائد کم عمر بچے شامل ہیں۔ حکام کے مطابق بورنیو، سماٹرا اور پاپوا میں لگی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں نے انڈونیشیا کے علاوہ ملائیشیا اور سنگاپور کو بھی متاثر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments