پولینڈ:سکول اور مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی نازی نظریات کا حامی نوجوان گرفتار

پولینڈ:سکول اور مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی   نازی نظریات کا حامی نوجوان گرفتار

وارسا(اے ایف پی)پولینڈ کی انٹیلی جنس سروسز نے سکول اور مسجد پر حملے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں 17 سالہ نازی نظریات کے حامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔۔۔

انسداد دہشت گردی پراسیکیوٹرز کے مطابق ملزم پاویل جی پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی، نازی و فاشسٹ نظریات کے فروغ، نسلی منافرت پر اکسانے اور ہتھیار خریدنے کی کوشش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکام نے ملزم کے گھر سے دھماکا خیز مواد، چاقو اور نازی و فاشسٹ علامات والی اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کمپیوٹر اور موبائل فون سے سکول اور مسجد پر حملے ، ہتھیار و گولہ بارود حاصل کرنے اور دستی بم و پٹرول بم استعمال کرنے سے متعلق رابطے بھی ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...