مشرق وسطیٰ جنگ کے باوجود عالمی معیشت مستحکم، شرح نمو 2.9 فیصد متوقع
پیرس(اے ایف پی)اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (او ای سی ڈی) نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود متعدد ممالک میں معاشی نمو مستحکم رہی ہے ۔
او ای سی ڈی نے 2026 کیلئے عالمی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا تخمینہ معمولی اضافے کے ساتھ 2اعشاریہ 9 فیصد کردیا۔ پیرس میں قائم 38 صنعتی ممالک کی تنظیم کے مطابق جون میں عالمی اقتصادی نمو کا اندازہ 2اعشاریہ8 فیصد لگایا گیا تھا۔ او ای سی ڈی نے کہا کہ عالمی معیشت کو مختلف جغرافیائی اور معاشی خطرات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments