وزیراعظم کی آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے مسلسل تعاون پر کرسٹالینا جارجیوا کا شکریہ ادا کیا، اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تعمیری شراکت داری مضبوط بنانے میں کرسٹالینا جارجیوا کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے اصلاحاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا، اور کہا کہ لاقائی تنازع اور بیرونی مہنگائی کے دباؤ کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مالیاتی نظم و ضبط اور بیرونی مالیاتی ذخائر میں بہتری آئی ہے، ملاقات میں پاکستان کے آئندہ آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے اور معاشی لچک مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...