گورنر خیبر پختونخوا نے کابینہ سے منظور پولیس ایکٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا

پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کابینہ نے جو پولیس ایکٹ منظور کیا وہ غیر آئینی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے میرے پاس جب ایکٹ آئے گا منظور نہیں کروں گا، اس پر اعتراض لگاؤں گا، گورنر ہو یا وزیراعلیٰ، کوئی غلط اقدام نہیں اٹھا سکتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ چاہتے ہیں آئی جی اور پولیس کو تابع کریں، پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا پولیس غیر سیاسی ہوگی، یہ چاہتے ہیں پولیس ہماری غلام ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت اور وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ گورنر راج لگایا جائے تو پھر کسی بات کی ضرورت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...