سری لنکا میں عدالتی اصلاحات کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی مرکزی اپوزیشن نے عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مجوزہ آئینی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اپوزیشن رہنما ساجتھ پریماداسا نے پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اصلاحات عدلیہ کی آزادی کو متاثر کریں گی۔ حکومت نے دو بل پیش کئے ہیں جن کے تحت عدالتوں کی تعداد بڑھانے ، دارالحکومت سے باہر نئی اپیل عدالتیں قائم کرنے اور ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 2 سال اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔ مجوزہ آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ میں جمعہ کو ووٹنگ ہوگی، جہاں حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments