امریکا میں رہائشی قرض کی شرح 7 فیصد سے تجاوز کرگئی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا میں رہائشی قرضوں کی شرح سود 7 فیصد سے تجاوز کرگئی، جو صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بلند ترین سطح ہے ۔
جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق 30 سالہ فکسڈ ریٹ مارگیج کی اوسط شرح 7اعشاریہ3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ شرح6اعشاریہ30فیصد تھی۔ ماہرین کے مطابق رہائشی قرضوں کی بلند شرح مکانات کی خریداری کے لیے قرض لینے کی لاگت میں اضافے کا باعث بنتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments