ایتھوپیا:باغیوں کاحملہ،جوابی کارروائی میں فوج کا 272 جنگجو مارنے کادعویٰ
عدیس ابابا(اے ایف پی)ایتھوپیا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ امہارا ریجن میں ٹگرائی باغیوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 272 جنگجو مارے گئے اور 260 زخمی ہوئے ۔
فوج کے مطابق ٹگرائی پیپلز لبریشن فرنٹ نے شمالی وولو کے کئی علاقوں پر حملے کئے ، جس کے بعد حکومتی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری فورسز یا شہریوں کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ ادھر لالی بیلا میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں پروازیں معطل کردی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments