سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا:بادشاہ محمد ششم
رباط (مانیٹرنگ ڈیسک)مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کی سلامتی مراکش کی اپنی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے ،
سعودی عرب پر کوئی بھی حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا۔شاہی دفتر کے بیان کے مطابق شاہ محمد ششم نے سعودی فرمانروا اور ولی عہد کو بھیجے گئے دو پیغامات میں ریاض کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شاہ محمد ششم نے حوثیوں اور ان کی مالی و عسکری حمایت کرنے والوں کے خلاف بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments