گوگل میپس میں ڈرائیورز کیلئے ٹریفک لائٹس ، سٹاپ سائن کے بارے میں نیا فیچر متعارف
نیویارک(این این آئی)گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا ہے ۔گاڑیوں میں اینڈرائیڈ آٹو کو استعمال کرنے والے افراد اب گوگل میپس کے ایک نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے
جس سے سفر کرنا آسان ہو جائے گا۔ابھی بھی گوگل میپس میں ٹریفک سگنلز جیسی بنیادی تفصیلات اینڈرائیڈ آٹو میں دکھائی جاتی ہیں مگر نئے فیچر کے تحت اینڈرائیڈ آٹو میں گوگل میپس میں ایک پوپ اپ الرٹ آگے راستے میں موجود تفصیلات کے بارے میں بتائے گا۔یہ الرٹ صارف کو ٹریفک لائٹس اور سٹاپ سائن کے بارے میں بتائے گا۔پہلے یہ تفصیلات میپ کے اندر ہی موجود رہتی تھیں مگر اب اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد یہ نوٹیفکیشنز زیادہ نمایاں ہوں گے ۔اس سے صارفین کو کسی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی سے بچنے میں مدد ملے گی۔یہ فیچر طویل راستے پر ڈرائیونگ میں مدد فراہم کرے گا اور انجان راستوں میں گاڑی میں سفر کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments