شدید گرمی، جنگلاتی آگ سے دنیا کی ایک تہائی آبادی اوزون آلودگی سے متاثر
پیرس(اے ایف پی)شدید گرمی کی لہروں اور جنگلات کی آگ کے (صفحہ5بقیہ نمبر25) باعث رواں سال دنیا کی ایک تہائی آبادی انتہائی بلند سطح کی اوزون آلودگی سے متاثر ہوئی۔
یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ ایٹموسفیئر مانیٹرنگ سروس کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے ابتدائی آٹھ ماہ میں موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کے درمیان گہرا تعلق سامنے آیا۔ شدید گرمی اور سورج کی روشنی جب جنگلات کی آگ، گاڑیوں اور صنعتی اخراج سے ملتی ہے تو زمینی سطح پر اوزون آلودگی پیدا ہوتی ہے ، جو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے ، سانس کے مسائل اور دمے کے دوروں کا سبب بن سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments